Skip to main content

عمران خان عوامی مقام پر وزارت عظمی کا حلف اٹھا سکتے ہیں یا نہیں، نگران حکومت نے فیصلہ سنا دیا







اگست تک نئی حکومت قائم کر کے یوم آزادی سکون سے منائیں گے، بیرسٹر علی ظفرعمران خان کی عوامی مقام پر حلف اٹھانے کی خواہش سیکیورٹی کلیئر نس اور صدر مملکت کی رضا مندی سے مشروط ہے، وزیراعظم کے انتخاب تک سات مختلف مراحل طے کر کے نئی حکومت کا قیام عمل میں آ ئے گا،نگران وفاقی وزیر اطلاعات کی نجی ٹی وی سے گفتگو
نگران وفاق وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئندہ پندرہ روز میں انتقال اقتدار کے اہم مراحل مکمل ہو جائیں گے اور 14 اگست تک نئی حکومت قائم کر کے یوم آزادی سکون سے منائیں گے ۔


 پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات بیر سٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کی عوامی مقام پر حلف اٹھانے کی خواہش سیکیورٹی کلیئر نس اور صدر مملکت کی رضا مندی سے مشروط ہے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب تک سات مختلف مراحل طے کر کے نئی حکومت کا قیام عمل میں آ ئے گا سب سے پہلے الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج مرتب کرنے کا عمل 30 جولائی کو مکمل ہو چکا ہے۔دوسرے مرحلے میں امیدواران 3 سے 4 اگست تک اخراجات کی تفصیل جمع کروائیں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں 5 سے 6 اگست تک امیداروں کی کامیابی کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں گے اگلے مرحلے میںآزاد امیدواوں کو تین روز کے اندر آزاد حیثیت بر قرار رکھنے یا کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کرنے کے بعد 9 سے 10 اگست تک اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہو گا اس کے بعد 11 سے 12 اگست کو اسمبلی کا اجلاس بلا کر سب سے پہلے سپیکر ڈپٹی سپیکر اور آخر میں وزیراعظم کا انتخاب ہو گا ۔

انہوںنے کہا کہ صدر مملکت کے عہدے کی مدت 8 ستمبر کو پوری ہو رہی ہے تا ہم اگر صدر مملکت قبل از وقت استعفیٰ دے دیں تو نئے صدر مملکت کا انتخاب 8 ستمبر سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔ بیر سٹر علی ظفر نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ 72 واں یوم آزادی اپنے اپنے گھروں میںسکون سے منائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Google is launching an AI fitness coach

The tech giant – Google is reportedly working on a health and well-being coach for Wear OS devices. According to   AndroidPolice ,   Google is working on a new app called Google Coach which is aimed to keep you motivated to stay active and healthy. Google will connect your health and fitness data to your Google account, it then will suggest you several exercises and new workout routines or alternatives about when to take a break. When you get tired after a workout, Coach will track your activity which will then alter its suggestions accordingly. Google Coach will use data the company already knows about you to make helpful suggestions on what you should be doing to stay healthy. For example, it could suggest walking directions to your favorite lunch spot rather than taking a cab, give you nutrition information about the fast food point you are standing in at the moment, or even give you recipes for how to cook your healthy favorite meal. Google will also create notifications s...

Jobs Announces In New Gulf Pak Recruiting Agency 31 Dec 2018 - UAE Jobs - pakpoint

How to Edit Menu Links In Blogger - Tutorial#4 - Blogger Complete Course