کارگل جنگ میں ہلاکہونے والے فوجی کی بیٹی نے وزیر اعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ سر ،میں آپکے الفاظ میں چھپے وقار کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،میں امید کرتی ہوں کہ ہم جلد ہی اپنے ونگ کمانڈر کو اپنے درمیان دیکھیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظمعمران خان نے قوم سے خطاب میں موجودہ صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ بھارتکی جانب سے جو کارروائی کی گئی اس پر میں اپنی قوم کو اعتماد میں لینا چاہتا تھا ۔ ہم نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کو مکمل پیشکش کی کہ وہ جس قسم کی بھی تحقیقات چاہتے ہیں ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ پلوامہ میں بھارتی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے اور مجھے پتہ ہے کہ لوگوں کو ان کے لواحقین کو کس قسم کی تکلیف پہنچی ہو گی کیونکہ پاکستان میں دس سال میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں اور ان دس سالوں میں میں نے کئی اسپتالوں میں متاثرین کی عیادت کے لیے دورے کیے جہاں میں نے دیکھا کہ کسی کی بازو نہیں ہے، کسی کی ٹانگ نہیں ہے، کسی کی آنکھ نہیں ہے۔ اسی لیے مجھے پتہ ہ...