پی ایس ایل کے 17ویں میچ میںلاہور قلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو8 وکٹوںسے شکست دیدی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے107رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے لیے فخر زمان اور گوہرعلی نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخر زمان2رنز بنا کر حسنین کا شکار بنے، گوہر علی21رنز بنا کر ہیری گرنی کا ہاتھوں پوویلین لوٹے، پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 17ویں میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا، احسن علی نے تیسری اوور میں لاٹھی چارج کرتے ہوئے یاسر شاہ سے 20 رنز بٹورے تاہم شین واٹسن 7 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔لیگ سپنر سندیب لیمی چین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شین واٹسن کے بعد ریلی روسوو کو 8 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور پھر عمر اکمل اور دانش عزیز کو ایک، ایک رنز پر آﺅٹ کرکے کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ احسن علی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے کے بعد دوسرا رن لینے کی کوشش میں 3...