متحدہ عرب اماراتپاکستان کوادائیگیوں کے توازن کیلئے 3ارب ڈالر امداد دے گا، وزیراعظم عمران خاننے امداد دینے پر اماراتی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، ولی عہد یواے ای نے 12سال بعدپاکستان کا دورہ کیا
مالی امداد ادائیگیوں کے توازن کیلئے دی جائیگی، وزیراعظم کا امداد پراماراتی ولی عہد کا شکریہ، متحدہ وعرب امارات کا معاشی تعاون دہائیوں پر مشتمل دوستی کا عکاس ہے۔وزیراعظم عمران خان کی اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے گفتگو
متحدہ عرب اماراتپاکستان کوادائیگیوں کے توازن کیلئے 3ارب ڈالر امداد دے گا، وزیراعظم عمران خاننے امداد دینے پر اماراتی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، ولی عہد یواے ای نے 12سال بعدپاکستان کا دورہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان نےپاکستان کا دورہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے اماراتی ولی عہد کا خود نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔اماراتی ولی عہد کے ہمراہ ڈپٹی سپریم کمانڈراور دیگر حکام بھی تھے۔
بعد ازاں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔ متحدہ عرب امارات پاکستان کوادائیگیوں کے توازن کیلئے 3ارب ڈالر امداد دے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے 3ارب ڈالرکی امداد پرمعززمہمان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور یواے ای کا باہمی اقتصادی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کوفروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments
Post a Comment