Skip to main content

اسلام آباد ہائیکورٹ: وزیراعظم کیخلاف متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر



چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں بنچ کل کیس سماعت کرے گا، ایک شہری نے اپنی درخواست میں ٹیریان وائٹ اسکینڈل میں وزیراعظم کو نااہل کرنے کی استدعا کی ہے



اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیس میں متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں کل بنچ کیس سماعت کرے گا، ایک شہری نے اپنی درخواست میں ٹیریان وائٹ اسکینڈل میں وزیراعظم کو نااہل کرنے کی استدعا کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیس میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کورٹ کا ڈویژن بنچ کل دن 12بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بنچ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل اورنگزیب شامل ہیں۔درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے اور بنچ تشکیل دینے کیلئے آج اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔
وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے ایک شہری حافظ احتشام نے درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں اگست 2018ء میں دائر کردہ وزیراعظم عمران خان کی نااہلی پٹیشن کو سماعت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
شہری نے ٹیریان وائٹ اسکینڈل میں وزیراعظم کو نااہل کرنے کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے 4 اگست 2018ء میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئیعمران خان کووزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے روکنے کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو قابل سماعت قراردیا تھا۔ درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل نہیں ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Google is launching an AI fitness coach

The tech giant – Google is reportedly working on a health and well-being coach for Wear OS devices. According to   AndroidPolice ,   Google is working on a new app called Google Coach which is aimed to keep you motivated to stay active and healthy. Google will connect your health and fitness data to your Google account, it then will suggest you several exercises and new workout routines or alternatives about when to take a break. When you get tired after a workout, Coach will track your activity which will then alter its suggestions accordingly. Google Coach will use data the company already knows about you to make helpful suggestions on what you should be doing to stay healthy. For example, it could suggest walking directions to your favorite lunch spot rather than taking a cab, give you nutrition information about the fast food point you are standing in at the moment, or even give you recipes for how to cook your healthy favorite meal. Google will also create notifications s...

Jobs Announces In New Gulf Pak Recruiting Agency 31 Dec 2018 - UAE Jobs - pakpoint

How to Edit Menu Links In Blogger - Tutorial#4 - Blogger Complete Course