Skip to main content

سانپ کو چھوڑ دو شہبازشریف کو مار دو، شیخ رشید

شہباز شریف اورسانپ اکٹھے آرہے ہوں تو پہلے سیاسی طورپر شہباز شریف کو مارو، پاناما کا کیس لڑا اب دوسرا لڑنے جا رہا ہوں، ایک دن سب پچھتائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی گفتگو


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سانپ کو چھوڑ دو شہبازشریف کو مار دو، سانپ اور شہباز شریف اکٹھے آرہے ہوں تو پہلے سیاسی طورپر شہباز شریف کو مارو،پاناما کا کیس لڑا اب دوسرا لڑنے جا رہا ہوں، ایک دن سب پچھتائیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر میں عمران خان کے ساتھ نہیں۔
لیکن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ سانپ اور شہباز شریف اکٹھے آرہے ہوں تو سب سے پہلے سیاسی طورپر شہباز شریف کومارو۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی غنیمت کا مال تھے کہ 7 سال جیل کاٹی اور 3 سال میں پروڈکشن آرڈر ہوئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں۔ پاناما کا کیس لڑا اب دوسرا لڑنے جا رہا ہوں۔
میں سپریم کورٹ میں حدیبیہ اورایل این جی کیس میں پیش ہوں گا۔
  کوئی مجھ سے راضی ہو یا خفا ہو۔  انہوں نے کہا کہ ایک دن یہ سب پچھتائیں گے۔ مزید برآں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2019ء میں پاکستانمعاشی بحران سے نکل جائے گا۔ اتوار کو یو اے ای ولی عہد کے اسلام آباد پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو اے ای سے پانچ سال سے کوئی سرکاری دورے پر نہیں آیا۔ مختلف شہزادے یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے جن میں ریلوے بھی شامل ہے۔
شیخ زید بن سلطان جو اصل بانی ہیں یو اے ای کے انہوں نے 1970 میں کراچی سے رحیم یار خان تک ٹرین پر سفر کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک بہت بڑا تاریخی واقعہ ہے ۔ یہ ان کی پاکستان سے محبت تھی ۔شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح صدر ٹرمپ نے مثبت اشارہ دیا ہے ہوسکتا ہے عمران خان امریکہ کا دورہ کریں۔ پاکستان 2019 میں معاشی بحران سے نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے امکانات ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Google is launching an AI fitness coach

The tech giant – Google is reportedly working on a health and well-being coach for Wear OS devices. According to   AndroidPolice ,   Google is working on a new app called Google Coach which is aimed to keep you motivated to stay active and healthy. Google will connect your health and fitness data to your Google account, it then will suggest you several exercises and new workout routines or alternatives about when to take a break. When you get tired after a workout, Coach will track your activity which will then alter its suggestions accordingly. Google Coach will use data the company already knows about you to make helpful suggestions on what you should be doing to stay healthy. For example, it could suggest walking directions to your favorite lunch spot rather than taking a cab, give you nutrition information about the fast food point you are standing in at the moment, or even give you recipes for how to cook your healthy favorite meal. Google will also create notifications s...

Jobs Announces In New Gulf Pak Recruiting Agency 31 Dec 2018 - UAE Jobs - pakpoint

How to Edit Menu Links In Blogger - Tutorial#4 - Blogger Complete Course