Skip to main content

حکومتی اتحادی جماعت نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی


حکومتی اتحادی جماعت نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی




حکومتی اتحادی جماعت نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی، بی این مینگل نے سینیٹ نشست میں حمایت نہ ملنے اور دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پر حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا، منگل کے روز اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔
تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کیلئے پہلا عملی قدم اٹھایا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی این مینگل نے سینیٹنشست میں حمایت نہ ملنے اور دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پر حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں بی این پی مینگل کے وفد نے منگل کے روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی۔
اس حوالے سے بی این پی مینگل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ان کا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ان کے 6 نکاتی ایجنڈا میں سے ایک بھی ایجنڈا پر عمل نہیں کیا۔ دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراختر مینگل کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹ کے ضمنی انتخاب کے نتائج اور پی ٹی آئی سے وفاق میں تعاون کا جائزہ لیئے جانے سمیت اہم امور پر غور کیاجائے گا ۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی کل 4 نشستیں ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اگر حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا فیصلہ کرتی ہے، تو ایسے میں حکومتی نمبرز 176 سے کم ہو کر 172 تک آ جائیں گے۔ یوں حکومتی اراکین اور تمام اپوزیشن کی جماعتوں کے کل نمبر برابر ہو جائیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

Google is launching an AI fitness coach

The tech giant – Google is reportedly working on a health and well-being coach for Wear OS devices. According to   AndroidPolice ,   Google is working on a new app called Google Coach which is aimed to keep you motivated to stay active and healthy. Google will connect your health and fitness data to your Google account, it then will suggest you several exercises and new workout routines or alternatives about when to take a break. When you get tired after a workout, Coach will track your activity which will then alter its suggestions accordingly. Google Coach will use data the company already knows about you to make helpful suggestions on what you should be doing to stay healthy. For example, it could suggest walking directions to your favorite lunch spot rather than taking a cab, give you nutrition information about the fast food point you are standing in at the moment, or even give you recipes for how to cook your healthy favorite meal. Google will also create notifications s...

Jobs Announces In New Gulf Pak Recruiting Agency 31 Dec 2018 - UAE Jobs - pakpoint

How to Edit Menu Links In Blogger - Tutorial#4 - Blogger Complete Course