Skip to main content

مالک ملتان فرنچائزعلی ترین نے کہا کہ عوام کی خواہش پرٹیم کا نام ملتان سلطانز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


 پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم نے حتمی نام’’ملتان سلطانز‘‘ رکھ لیا۔ ٹیم کے مالک ملتان فرنچائزعلی ترین نے کہا کہ عوام کی خواہش پرٹیم کا نام ملتان سلطانز رکھنے کا فیصلہ کیا، جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا اورہماری ٹیم جنوبی پنجاب کی پہچان ہوگی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگکی چھٹی ٹیم یعنی ہماری  ٹیم کا نام ملتان سلطانز ہی ہوگا۔


مالک ملتان فرنچائزعلی ترین نے کہا کہ عوام کی خواہش پرٹیم کا نام ملتان سلطانز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذاتی طورپرملتان بہادرز پسند تھا لیکن عوام کی خواہش کے مطابق نام چنا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا اورہماری ٹیم جنوبی پنجاب کی پہچان ہوگی۔
علی نے کہا کہ ہم نے جب یہ ٹیم خریدی تھی تو ہماری خواہش تھی کہ یہ ٹیم صرف ملتان کی نہ ہو بلکہ پورے جنوبی پنجاب کی ٹیم ہو۔
علی ترین نے کہا کہ ہم پورے جنوبی پنجاب سے پوچھا کہ اس کا نام کیا ہونا چاہیے۔ ملتان پہلا نام تھا،اس کاٹائٹل نام کیا ہونا چاہیے۔ لوگوں نے لاکھوں کی تعداد میں تجاویز بھیجیں۔ بہادرز، کسی نے کہا ملنگ، لیکن ہمیں یہ نام اچھے لگے۔ ہم نے سڑکوں پر جاکر لوگوں سے پوچھا۔ہم خانیوال، لودھراں گئے۔ لوگوں نے ہمیں کہا کہ ملتان سلطان اچھا نام ہے کیوں تبدیل کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مجھے ملتان بہادر زیادہ پسند تھا۔
لیکن ہم نے لوگوں کی رائے کواہمیت دی۔ہمارا جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا ۔ ہم آج اعلان کرتے ہیں کہ ہماری ٹیم کا نام ملتان سلطان ہی رہے گا۔ اور جنوبی پنجاب پاکستان کا چھٹا صوبہ بھی بنے گا۔ واضح رہے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خریدی تھی۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ لاہور میں ہوئی تھی۔ جس میں علی ترین نے ٹیم کے باقاعدہ مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم تقریباً 73 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کنسروشیم کے مالک علی ترین نے خرید لی ہے اور اس کے حقوق 7 سال کے لیے حاصل کیے گئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Google is launching an AI fitness coach

The tech giant – Google is reportedly working on a health and well-being coach for Wear OS devices. According to   AndroidPolice ,   Google is working on a new app called Google Coach which is aimed to keep you motivated to stay active and healthy. Google will connect your health and fitness data to your Google account, it then will suggest you several exercises and new workout routines or alternatives about when to take a break. When you get tired after a workout, Coach will track your activity which will then alter its suggestions accordingly. Google Coach will use data the company already knows about you to make helpful suggestions on what you should be doing to stay healthy. For example, it could suggest walking directions to your favorite lunch spot rather than taking a cab, give you nutrition information about the fast food point you are standing in at the moment, or even give you recipes for how to cook your healthy favorite meal. Google will also create notifications s...

Jobs Announces In New Gulf Pak Recruiting Agency 31 Dec 2018 - UAE Jobs - pakpoint

How to Edit Menu Links In Blogger - Tutorial#4 - Blogger Complete Course