Skip to main content

وفاق اور سندھ حکومت میں جب تک تنائو موجود ہے، تب تک سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے ، صدر مملکت





 صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت میں جب تک تنائو موجود ہے، تب تک سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے ہیں، میں اورگورنرسیاست نہیں کررہے،میں چاہتاہوں کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل جل کر کام کریں، کراچی پیکیج کے لیے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنرہاس میں ونٹیج اینڈ کلاسک ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکلز کی نمائش کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کے امکانات کو ایک مرتبہ پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سندھ وفاق اور سندھ حکومت میں تنا رہے گا تب تکسندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے۔
صدر پاکستان نے کہا کہ گورنر سندھ اچھا کام کررہے ہیں، شہر کے لیے اپنی ثقافت کو آگے بڑھانا اچھا اقدام ہے، گورنرسندھ کا موقف ہے کہ سندھ حکومت کا تعاون نہیں ہے، میں کوشش کروں گا یہ تعاون حاصل ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پیکج کے لیے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل جل کر کام کریں، وفاق اور سندھحکومت میں تنائو رہنے تک ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ گورنر صاحب کی دعوت پر آیا ہوں، آج پہلی مرتبہ ایک ساتھ اتنی بائیکس دیکھیں،ہمیں نئے اور پرانے کلچر کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ گورنر ہاس اور ایوان صدر شہریوں کیلئے کھلا نے کے اقدام کو عوام میں بہت پزیرائی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا کراچی میں سماجی، ادبی اور دیگر صحت مند سرگرمیاں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ہے جو کہ خوش آئند امر ہے دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گورنر ہاس اب نو گو ایریا نہیں، عوام کے لئے کھول دئیے گئے ہیں، پہلے کبھی ایسے اقدامات عوام کے لئے گورنر ہاس میں نہیں ہوئے،انہوں نے کہاکہ کہا کہ جلد گورنر ہاس میں تین روزہ ادبی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تعلیم، ادب, ثقافت، سیمینارز، ورکشاپز، کتابوں کی نمائش سمیت دیگر تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ونٹیج اینڈ کلاسک موٹر سائیکلز مالکان خصوصی طور قابل ستائش ہیں کہ جنہوں نے ان پرانی اور نایاب موٹر سائکلز کو بڑے پیار سے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائش عوام کو یہ جاننے کے مواقع فراہم کرتی ہے کہ کس طرح ان پرانی اور نایاب موٹر سائکلز کو کیسے سنبھالا جاتا ہے۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ونٹیج اور کلاسک موٹر سائیکلز کی نمائش کے انعقاد سے نوجوانوں میں بائیک مینو فیکچرنگ کی تاریخ کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائکلز کی نمائش کے انعقاد سے موٹر سائیکلز کی ارتکااور ٹیکنالوجی سے بھی سہر حاصل آگاہی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ گورنر ہاس میں منعقدہ ونٹیج اینڈ کلاسک ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکلزنمائش جس میں ملک کے مختلف شہروں سے آئی ہوئی بہترین کنڈیشن کی 50 ہارلے ڈیوڈ سن موٹر سائیکلز موجود تھیں۔ نمائش میں ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکلز (1200 - 3500) شرکاکی توجہ کا مرکز بنی رہی اور لوگوں نے ان موٹر سائیکلز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
نمائش میں موجود ایک خاتون شرکانے موٹر سائیکلز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی ونٹیج اور کلاسک موٹرسائیکلز آج سے پہلے صرف فلموں میں ہی دیکھی تھیں آج اس فیسٹیول میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔جس میں بائیکرز ریلی کی شکل میں شارع فیصل سے گورنر ہاس پہنچے، بائیک شو میں صدر پاکستان عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے شرکت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

Google is launching an AI fitness coach

The tech giant – Google is reportedly working on a health and well-being coach for Wear OS devices. According to   AndroidPolice ,   Google is working on a new app called Google Coach which is aimed to keep you motivated to stay active and healthy. Google will connect your health and fitness data to your Google account, it then will suggest you several exercises and new workout routines or alternatives about when to take a break. When you get tired after a workout, Coach will track your activity which will then alter its suggestions accordingly. Google Coach will use data the company already knows about you to make helpful suggestions on what you should be doing to stay healthy. For example, it could suggest walking directions to your favorite lunch spot rather than taking a cab, give you nutrition information about the fast food point you are standing in at the moment, or even give you recipes for how to cook your healthy favorite meal. Google will also create notifications s...

Jobs Announces In New Gulf Pak Recruiting Agency 31 Dec 2018 - UAE Jobs - pakpoint

How to Edit Menu Links In Blogger - Tutorial#4 - Blogger Complete Course