پی ایس ایل کے 17ویں میچ میںلاہور قلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو8 وکٹوںسے شکست دیدی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے107رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے لیے فخر زمان اور گوہرعلی نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخر زمان2رنز بنا کر حسنین کا شکار بنے، گوہر علی21رنز بنا کر ہیری گرنی کا ہاتھوں پوویلین لوٹے، پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 17ویں میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا، احسن علی نے تیسری اوور میں لاٹھی چارج کرتے ہوئے یاسر شاہ سے 20 رنز بٹورے تاہم شین واٹسن 7 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔لیگ سپنر سندیب لیمی چین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شین واٹسن کے بعد ریلی روسوو کو 8 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور پھر عمر اکمل اور دانش عزیز کو ایک، ایک رنز پر آﺅٹ کرکے کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
احسن علی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے کے بعد دوسرا رن لینے کی کوشش میں 33رنز بنا کر پوویلین لوٹے،محمد نواز اور کپتان سرفراز احمد نے چھٹی وکٹ کے لیے37رنز جوڑے جس کے بعد محمد نواز چھکا لگانے کی کوشش میں حارث رﺅف کا شکار بن گئے ،کپتان سرفراز احمد 29رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر لامیچن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ،فواد احمد بغیر کوئی رن بنائے حارث رﺅف کی گیند پر بولڈ ہوئے،محمد حسنین بھی بغیر کو ئی رن بنائے رن آﺅ ٹ ہوئے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 106 رنز ہی بناسکی اور آﺅٹ ہوگئی جبکہ لاہور قلندرز کے سپنر سندیب لیمی چین نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رﺅف نے 2، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز میں سلمان بٹ کی جگہ حارث سہیل اور راحت علی کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں بھی متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
Comments
Post a Comment