Skip to main content

کارگل جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجی کی بیٹی نے وزیر اعظم کی تاریخی تعریف کر ڈالی



کارگل جنگ میں ہلاکہونے والے فوجی کی بیٹی نے وزیر اعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ سر ،میں آپکے الفاظ میں چھپے وقار کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،میں امید کرتی ہوں کہ ہم جلد ہی اپنے ونگ کمانڈر کو اپنے درمیان دیکھیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظمعمران خان نے قوم سے خطاب میں موجودہ صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ بھارتکی جانب سے جو کارروائی کی گئی اس پر میں اپنی قوم کو اعتماد میں لینا چاہتا تھا ۔
ہم نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کو مکمل پیشکش کی کہ وہ جس قسم کی بھی تحقیقات چاہتے ہیں ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ پلوامہ میں بھارتی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے اور مجھے پتہ ہے کہ لوگوں کو ان کے لواحقین کو کس قسم کی تکلیف پہنچی ہو گی کیونکہ پاکستان میں دس سال میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں اور ان دس سالوں میں میں نے کئی اسپتالوں میں متاثرین کی عیادت کے لیے دورے کیے جہاں میں نے دیکھا کہ کسی کی بازو نہیں ہے، کسی کی ٹانگ نہیں ہے، کسی کی آنکھ نہیں ہے۔
اسی لیے مجھے پتہ ہے کہ ایک تو جو لوگ اس دنیا سے چلے جاتے ہیں اُن کے لواحقین پر اور ایک جو حملوں میں زخمی ہو جاتے ہیں ان کے لواحقین پر کیا گزرتی ہے۔ اسی لیے ہم نے سیدھا سیدھا بھارت کو پیشکش کی کہ کسی طرح کی بھی تحقیقات چاہتے ہیں اور اگر اس میں کوئی بھی پاکستانی ملوث ہے تو ہم اس میں مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کیونکہ کہیں بھی دہشتگردی کے لیے پاکستان کی زمین استعمال کی جانا ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔
نہ ہی یہ بات ہمارے مفاد میں ہے کہ باہر سے کوئی آ کر پاکستان کی زمین استعمال کرے۔ تو اسی لیے اس میں کوئی اختلاف نہیں تھا۔ ہم بھارت سے مکمل تعاون کے لیے تیار تھے۔ لیکن اس کے باوجود مجھے خدشہ تھا کہ ہندوستان کوئی ایکشن لے گا ، اسی لیے میں نے کہا تھا کہ اگر آپ نے پہل کی تو ہماری مجبوری ہو گی کہ ہم ایکشن لیں کیونکہ کوئی بھی کود مختار ملک کسی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ اس کے ملک کے اندر کارروائی کرے اور خود ہی فیصلہ کرے کہ اس نے جُرم کیا ہے اور جج ، عدلیہ اور انتظامیہ بن جائے اور سزا بھی خود ہی سنا دے۔


Comments

Popular posts from this blog

Google is launching an AI fitness coach

The tech giant – Google is reportedly working on a health and well-being coach for Wear OS devices. According to   AndroidPolice ,   Google is working on a new app called Google Coach which is aimed to keep you motivated to stay active and healthy. Google will connect your health and fitness data to your Google account, it then will suggest you several exercises and new workout routines or alternatives about when to take a break. When you get tired after a workout, Coach will track your activity which will then alter its suggestions accordingly. Google Coach will use data the company already knows about you to make helpful suggestions on what you should be doing to stay healthy. For example, it could suggest walking directions to your favorite lunch spot rather than taking a cab, give you nutrition information about the fast food point you are standing in at the moment, or even give you recipes for how to cook your healthy favorite meal. Google will also create notifications s...

Jobs Announces In New Gulf Pak Recruiting Agency 31 Dec 2018 - UAE Jobs - pakpoint

How to Edit Menu Links In Blogger - Tutorial#4 - Blogger Complete Course