عروف بھارتی مفکر پروفیسر اشوک سوائن کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقومی سطح پر یہ جنگ جیت رہا ہے جبکہ مودی پلوامہ کا فائدہ اٹھانے میں ناکام ہوچکا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کی گئی اسٹرائیک نے پاک فوجکی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لا کر رکھ دیا ہے۔اس موقع پر پاک فوج کے شیر جوان بھارتیفضائیہ کے ایک پائلٹ کو زندہ پکڑنے میں کامیاب ہو چکی ہے،اس موقع پر پاک فوجن نے شاندار پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت دیتےہوئے بھارتی کپتان کو اچھے طریقے سے ڈیل کیا ۔
پاک فوج کی تحویل میں بھارتہی فضائیہ کے افسر ابھے نندن کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے ۔جنگی قیدی نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میرابہت خیال رکھا گیا ہے۔
اس نے مزید کہا کہ اگر میں بھارت واپس چلا گیا تو بھی میرا بیان تبدیل نہیں ہو گا۔ابھی نندن نے مزید کہا کہ ہماری فوج بھی پاک فوج کی طرح رویہ اختیار کرے۔
اس نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد مجھے بہترین طبی امداد دی گئی۔پاک فوج کے افسران بہترین لوگ ہیں انہوں نے مجھے لوگوں کے ہجوم سے بھی بچایا۔بھارتی پائلٹ نے مزید کہا کہ میں اپنے بارے میں زیادہ نہیں بتایا سکتا،میران تعلق جنوبی بھارت سے ہے۔جب کہ اس سے قبل زخمی بھارتی پائلٹ کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں۔
Comments
Post a Comment