Skip to main content

پاکستان میں بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا





پاکستان میں بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا، کراچی ائیرپورٹ سے دبئی اور ابوظہبی کیلئے ایک ایک پرواز روانہ کر دی گئی۔ اس سے قبل پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کی ائیر اسپیس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد ، فیصل آباد، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں کے فلائٹ آپریشنز معطل کیے گئے تھے۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق چین کے گوانگزو ایئرپورٹ سے آنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا جب کہ اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں تا حکم ثانی روک دی گئی تھیں۔ قبل ازیں باچا خان ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا تھا اور ائیرپورٹ پر موجود مسافر طیاروں کو اُڑان نہ بھرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ فلائٹ آپریشنز پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر معطل کیے گئے تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ بدھ کی صبح کو پاکستان کی جانب سے بھارت کو پہلا سرپرائز مل گیا جس کے تحت پاکستان نے بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے تباہ کیے جانے والا ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گرا جس میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے۔
جبکہ ایک بھارتی لڑاکا طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا۔ جس میں سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور بچنے میں کامیاب ہو گئے۔ پاکستان نے اس طیارے کے ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے پائلٹ کے قریبی علاقہ میں چھُپنے کی اطلاعات ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔ ۔ پاکستان کی جانب سےبھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی ٹویٹر پیغام جاری کیا اور اس بات کی تصدیق کی۔

جبکہ دفتر خارجہ کی جانب سے بھی تصدیقی پیغام جاری کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور بمباری کا سلسلہ منگل کی شام شروع ہوا تھا جو تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Google is launching an AI fitness coach

The tech giant – Google is reportedly working on a health and well-being coach for Wear OS devices. According to   AndroidPolice ,   Google is working on a new app called Google Coach which is aimed to keep you motivated to stay active and healthy. Google will connect your health and fitness data to your Google account, it then will suggest you several exercises and new workout routines or alternatives about when to take a break. When you get tired after a workout, Coach will track your activity which will then alter its suggestions accordingly. Google Coach will use data the company already knows about you to make helpful suggestions on what you should be doing to stay healthy. For example, it could suggest walking directions to your favorite lunch spot rather than taking a cab, give you nutrition information about the fast food point you are standing in at the moment, or even give you recipes for how to cook your healthy favorite meal. Google will also create notifications s...

Jobs Announces In New Gulf Pak Recruiting Agency 31 Dec 2018 - UAE Jobs - pakpoint

How to Edit Menu Links In Blogger - Tutorial#4 - Blogger Complete Course